سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ فضل آباد دیولئی سے کچھ دن پہلے لاپتا ہونے والے 30 سالہ شخص کی لاش دریائے سوات کے کنارے برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او کبل اقبال نسیم کے مطابق فرمان علی کچھ دن پہلے لاپتا ہوگیا تھا۔ پولیس نے ان کے موبائل فون کے سی ڈی آر سے آخری رابطہ کرنے والے شخص رحمانی گل کو گرفتار کیا جس نے دورانِ تفتیش اقبالِ جرم کیا کہ اس نے اپنے دوساتھیوں کی مدد سے فرمان علی کو دریائے سوات کے کنارے قتل کیا۔ ملزم کی نشان دہی پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
