Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس، تاریخی چناروں کو کاٹنے کا فیصلہ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)   کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سعید خان وزیر، محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر اظہر علی خان، کنزرویٹر محمد ریاض خان، ڈی ایف او رئیس خان، ضلعی کونسلر و بار کونسل رہنما سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور دیگر حکام و عوامی نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر آفس کی حدود میں طبعی عمر پوری کرنے والے بوسیدہ چنار کے درختوں کی کٹائی اور سوات میں شجرکاری کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کیے گئے۔ محکمۂ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ کمشنر سیکرٹریٹ کی حدود میں 62 چناروں میں 26 اپنی طبعی عمر پوری کرکے انتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ ا س کی جگہ چنار اور دیار کے 28 نئے پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ وہ درخت کٹائی کے سخت مخالف ہیں، تاہم مذکورہ چنار اگر طبعی عمر پوری کرکے بوسیدہ ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت گر کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، تو ان کو کاٹنے کیلئے سائنسی طریقہ اختیار کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔