Swat

پانچ دنوں سے جاری بارش و برف باری کا سلسلہ رُک گیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں پانچ دنوں سے جاری بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا ۔ بدھ کی صبح تک سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔ دوپہر کے بعد یہ سلسلہ تھم گیا ۔ سوات میں اس سال شدید برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق برف باری سے بند کالام روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور باقی رابطہ سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ آج جمعرات سے سوات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔