Swat

مینگورہ، ٹریفک کے لئے جامع پلان کا اعلان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ شہر سمیت سوات میں ٹریفک کے لئے جامع پلان کا اعلان کردیا گیا ۔ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے سوات کو چھے سیکٹر میں تقسیم کردیا گیا ۔ ہر زون کے لئے انسپکٹر انچارج تعینات ، ہر زون میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے انسپکٹر ڈی پی او کو جواب دہ ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر کی خصوصی ہدایات پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھرمیں ٹریفک مسائل پر قابوپانے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے جامع پلان کا اعلان کرتے ہوئے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز انکے دفتر میں وارڈن اہلکاروں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سوات کو چھ سیکٹر میں تقسیم کرتے ہوئے ہر زون کے لئے ایک انسپکٹر ، ایک سب انسپکٹر ، دو اے ایس آئیز ، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ضرورت کے مطابق پولیس کانسٹیبل تعینات کئے گئے۔ جسے ایک عدد موبائل وین ، ایک عدد لفٹر ، 20عدد موٹر سائیکل دے دی گئی ہیں ۔ سوات زون میں مینگورہ شہر اور سیدو شریف ایک زون ، بریکوٹ ، کبل ،مٹہ ، خوزاہ خیلہ اور مدین شامل ہے ۔ان میں فوری طور پر تعیناتی کرکے آج ہی سے اپنی ڈیوٹیاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔ ہر انچارج اپنے زون میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے برااہ راست ڈی پی او کو جواب دہ ہوگا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔