Swat

سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا، محمد امین

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   جماعتِ اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے پہلے چند ماہ میں عوام کو صرف مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد اب غریب عوام دوا کھانے کی بجائے بغیر دوا کے مرنے کو تیار ہوں گے ۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ضلع سوات کے ارکانِ جماعت و کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹیڈ انتخابات نہ ہو تے اور عوام کو اپنے نمائندوں کے چناؤ کا موقعہ ملتا تو دیگر پارٹیوں کے ساتھ آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ۔ انہوں نے ارکان اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی کام میں اضافہ کریں اور گھر گھر تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے، اس لئے کارکن آئندہ انتخابات کے لئے بھی ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔