Swat

سوات، گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں سوئی گیس کی بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف تحفظ صارفین کی عدالت میں سول سو سائٹی اور محکمہ سوئی گیس کے وکلا کی دلائل مکمل ہوگئیں اور سیشن جج مقدمے کا فیصلہ 8فروری کو سنائیں گے۔ سول سو سائٹی کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے سیشن جج تحفظ صافین کی عدالت میں مقدمہ 1997 پروٹیکشن کنزیومر ایکٹ سکشن 16 کے تحت توہین عدالت کارٹ دائر کیا تھا۔ سول سو سائٹی کے وکیل عنایت خان نے عدالت کو بتایا کہ سوات میں گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خاتمے پر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے آچکے ہیں، لیکن محکمہ کے اہلکار با ر بار توہین عدالت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں