سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے درجۂ چہارم ملازمین نے سرکاری دفاتر میں سیاسی مداخلت اور اپنے مطالبات کے حق میں ضلع ناظم سوات کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ درجۂ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب کا کہنا تھا کہ ضلع میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کے تبادلے ڈپٹی کمشنر کرتے ہیں، لیکن صوبائی وزیر معدنیات سارا دن ملازمین کے تبادلے کرتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کے سکولوں کے چوکیداروں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری دفاتر میں سیاسی مداخلت کو بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کا موسم ختم ہونے والا ہے، لیکن تاحال ملازمین کو چارکول نہیں دیا گیا اور اب بھی سکولوں کے چوکیداروں سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
Swat
