Swat

یوم یکجہتی کشمیر انتہائی منفرداور شایان شان طریقے سے منائیں گے، محمد فواد خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر انتہائی منفرداور شایان شان طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پورے سوات میں سیاسی، سماجی اور عوامی سطح پر تقاریب، واکس اور سیمینارز کے علاوہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی یوم کشمیر کی ان تقاریب میں بھرپور شرکت کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس روز سرکاری طور پر عام تعطیل کے باوجود انتظامیہ اور محکموں کے افسران و اہلکار عوامی ریلیوں میں شریک ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبامہ قبضے اور انڈین آرمی کے کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر اظہارِ یکجہتی کا حصہ بنیں گے۔ اس سلسلے میں تقاریب کے منظم انعقاد کے انتظامات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تحصیل ناظم مینگورہ بابوزئی اکرام خان اور محکموں کے ضلعی سربراہان و افسران کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔