سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کبل میں جوڈیشل کمپلیکس میں تاریخِ پیشی کے لئے آنے والی خاتون کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے سمئی کی رہائشی خاتون مسماۃ (ن) نکاح در نکاح کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں تاریخ پیشی کے لئے آئی تھی کہ اس دوران اس کے سابق شوہرابراہیم ولد عبدالرشید سکنہ برہ سمئی نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم ابراہیم، اس کے بھائی خشاکے سمیت ظاہرشاہ اور عزیزالرحمن ساکنان سمئی (شاہ ڈھیرئی)کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ بچوں کی ماں مقتولہ نے ڈھائی ماہ قبل گھر سے فرار ہوکر تاج محمد ولد باروز خان سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی کے سا تھ نکاح در نکاح کرکے شا دی کی تھی، جس کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیرئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
Swat
