Swat

کمزور طبقہ کے بچوں کو سکول لاکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا جا سکتا ہے، ملک ابرار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) تعلیم ترقی کی معراج ہے۔ تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں۔ اس میں بلندیوں کو چھونے کا راز ہے۔ ان خیالات کا اظہار تعلیم پر کام کرنے والے نوجوان رضاکار ملک ابرار احمد نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سہولیات کو صرف حکومت یا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری سمجھنا درست نہیں بلکہ نادانی ہے۔ کیونکہ اسی سوچ کی وجہ سے پاکستان میں شرح خواندگی تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔ اسلئے نہ صرف حکومت بلکہ ہر شہری، ہر خاندان اور ہر ادارے کو تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر دو بچوں کو سکول لانا ہوگا۔ تب ہماری قومی شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ یہ تب ممکن ہے جب ہر شخص اپنے بچوں کے ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کے بچوں کو بھی سکول لائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔