سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن سوات جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت کچہری بلڈنگ میں کمیشن کا اجلا س ہوا، جس میں تمام ممبران سیفٹی کمیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف شکایات سنی گئیں، جن میں کئی کو موقع پر نمٹا دیا گیا۔ دیگر تفصیل طلب شکایات پر فریقین کا موقف سننے اور شواہد پیش کرنے کے لیے سماعت کی دوبارہ تاریخ مقرر کی گئی، تاہم کمیشن کے چیئرمین اور ممبران نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تلقین کی کہ وہ خود کو عوام کا حکمران سمجھنے کی بجائے خادم سمجھ کر شہریوں سے حسن سلوک کا مظاہرہ کریں۔
