Swat

سوات کی 8سالہ بچی دبئی میں کانسی کا تمغہ جیت کر واپس پہنچ گئی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کی رہائشی 8سالہ بچی دبئی میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلے میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئی ،کانسی کا تمغہ جیتنے والی عائشہ آیاز کا شاندار استقبال کیا گیا ،والداورکوچ آیاز نائیک نے عائشہ کو آئندہ المپک مقابلے کے لئے تیار کرنے کا اعلان کردیا ،سوات کی ننھی پری عائشہ آیاز نے دبئی میں ہونے والے انٹر نیشنل تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکت کی جس میں مجموعی طورپر 50اور ان کی کٹیگری 27کلوگرام کے مقابلے میں 14ممالک نے حصہ لیا ،عائشہ نے قازقستان ،عمان اور یواے ای کی کھلاڑیوں کو شکست دیکرکانسی کا تمغہ اپنے نام کردیا عائشہ مقابلے میں شرکت کے بعد سوات پہنچی تو انہوں نے اپنی کامیابی کو سوات اور پاکستان کے لئے فخرقراردیا اور آگے مزید کھیل کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا عزم دہرایا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔