سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو منگل کی شام تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا یہ سلسلہ آج بدھ اور کل جمعرات کو بھی جارے رہنے کا امکان ہے۔ اگلے پیر کے روز سے سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو تین سے چار دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش و برف باری سے جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور برف باری دیکھنے کے لئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
