سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے باجوڑ میں پولیو کے کیس سامنے آنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ضلعی سطح پر افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہ برتی جائے۔ کیوں کہ موجودہ پولیو کیسوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔ کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں انسدادِ پولیو پر ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے مزید ہدایت کی کہ ان والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔ ان کے قومی شناختی کارڈکو بلاک کیا جائے اور ساتھ ہی نہ صرف ان کی بجلی کاٹی جائے بلکہ دیگر یوٹیلٹی کنکشن بھی کاٹ دیے جائیں۔
Swat
