سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) حالیہ جاری بارشوں کے نتیجے میں سوات میں دو مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122کے ترجمان وقار احمد کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں بارشوں کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 26سالہ طاہر محمد ملبے تلے دب گیا جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 60سالہ امیر زادہ ساکن عثمان خیل ملبے تلے دب کر زخمی ہوگیا جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔
