Swat

جشن اباسین آج سوات میں منایا جائے گا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   پشتو کے معروف شاعرپروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسف زئی کے اعزاز میں جشن اباسین آج ہفتہ کو ایس پی ایس کالج رحیم آباد سوات میں منایا جائے گا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ جشن اباسین میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ رینج محمد سعید خان وزیر تقریب کی صدارت کریں گے۔ پروگرام کے تحت اباسین یوسف زئی کو باقاعدہ عوامی پروٹوکول میں سجی سجائی مرصع و مرجع بگھی پر پختونخوا ریڈیو سٹیشن سیدو شریف سے مکان باغ چوک، گلشن چوک اور سہراب چوک کے بازاروں سے ہوتے ہوئے ایس پی ایس کالج رحیم آباد لایا جائے گا، جہاں پہلے ان کی تاج پوشی کی جائے گی اور سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔