Swat

مٹہ میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

مٹہ سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ لابٹ میں معمولی تکرار پر کزن نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بخت منیر کا اپنے کزن بھائیوں 28 سالہ اشرف علی اور 26 سالہ حضرت علی ولد بخت زر سے تکرار ہوئی جس پرمقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا لیکن کچھ دیر بعد ملزم بخت منیر گھر سے بندوق لے کر آیا اور دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا والد کراچی میں تھا جہاں سے وہ روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے پہنچنے کے بعد ان کے کہنے پر ملزم یا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائیگا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔