سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بش بنڑ کے پہاڑی علاقہ گٹ میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ سلطانی گل، بخت شیر اور اختر گل کسی کام کے سلسلے میں جارہے تھے کہ راستے میں ان پر برفانی تودہ گر گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو ملبے تلے نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
