Swat

ممکنہ بھارتی جارحیت، ریسکیو 1122سوات ناخوشگوار واقعات کے لیے الرٹ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس کی طرف سے ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر ہائی الرٹ کے اعلان کے بعد ریسکیو 1122سوات نے بھی امکانی ناخوشگوار واقعات کیلئے تیا ر رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسف زئی نے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ اہلکاروں کو 24 گھنٹے ہنگامی شیڈول کے مطابق ڈیوٹی کے متعلقہ مقامات پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے ہائی کمان کی ہدایات کی روشنی میں واضح کیا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکارکسی بھی ایمرجنسی کے دوران میں فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔