Swat

سوات بورڈ،میٹرک امتحان بارے امتحانی عملہ کے لئے قرعہ اندازی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام 8 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کے لئے امتحانی عملہ کے لئے کمپیوٹرائز ڈ قرعہ اندازی کردی گئی۔ قرعہ اندازی کا افتتاح قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران شیر اکبر خان، چیئرمین ڈیڈ ک فضل حکیم خان اور ایم پی اے عزیزاللہ گران نے کیا۔ اس موقع پر صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سوات تعلیمی بورڈ پروفیسر تسبیح اللہ نے ڈرا کی شفافیت اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ارشد خان سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے اس موقع پر کہاکہ تمام چیئرمین اور کنٹرولر ز راس نظام کو من و عن لاگو کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔