سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس غنضفر علی خان اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مجرم میاں بیوی کی اپیل خارج کرتے ہوئے دونوں کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔ مجرم میاں بیوی نے 2016ء میں اپنی بہو 18 سالہ سلمیٰ ساکن منجہ کبل کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا۔ بعد میں واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان میاں بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف مجرموں نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے بیر سٹر اسد حمید الرحمان اور حافظ بختیار علی نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت سلمیٰ کو قتل کیا گیا تھا، اس وقت اس کا شوہر سعودی عرب میں تھا اور قتل سے پندرہ دن قبل مقتولہ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے مجرم میاں بیوی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔
Swat
