Swat

موٹر سائیکل حادثہ، زخمی ہونے والا دبئی پلٹ نوجوان چل بسا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا دبئی پلٹ نوجوان چل بسا۔ 39 سالہ ضیا اللہ سکنہ شنہ کڑپہ فیض آباد سیدو شریف، دبئی سے چھٹی پر آیا تھا۔ چند روز قبل وہ موٹر سائیکل پر کبل جارہا تھا کہ کار کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ ان کو بعد میں پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مرحوم کو گذشتہ رات آبائی قبرستان شنہ کڑپہ سیدو شریف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔