Swat

رنگے غیر شادی شدہ ہے، بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا، پولیس تفتیش

(باخبر سوات ڈاٹ کام) رنگے کی گرفتاری کے بعدپولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا تھاکہ ملزم اورنگزیب ولد سالار دین غیر شادی شدہ ہے۔ بچوں کو اغوا کرنا اور ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا اس کا محبوب مشغلہ ہے۔ اس کی کروڑوں کی جائیداد ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی ائیرپورٹ روڈ مینگورہ سوات میں مین روڈ پر کھالوں (چمڑہ)کی ایک منڈی ہے۔ ایک موبائل فونز کی دکان ہے۔ موضع سنگوٹہ میں ایک کروڑ روپے کی مختلف زمینیں ہیں، وہاں اس کا ایک گھر بھی ہے۔ سنگوٹہ ہی میں اس کی خریدی گئی گاڑیاں ہیں، جو مختلف ڈرائیورز چلاتے ہیں اور اسے ماہانہ ہزاروں روپے کی صافی بچت ملتی ہے۔ اس کا ڈیرہ ہر قسم کی آسائش سے بھرپور کسی شاہی محل سے کم نہیں، جس میں اعلیٰ قسم کی قالین، اے سی، روم کولر، ایل سی ڈی، ڈی وی ڈی، ہائی فائی ڈک اور ہوپر سسٹم قابل ذکر ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد پر تنازعہ ہے۔ اس کے کرتوتوں کی وجہ سے اس کے بھائی گھر چھوڑکر کہیں اور رہ رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔