سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عدالت سے سزا پانے والے مجرم اورنگزیب عرف رنگے نے تین سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے ثبوت رنگے کے ڈیرہ سے ملنے والے موبائل فون میں ویڈیو اور تصاویر تھے۔ پولیس نے جب اس موبائل کی گیلری میں دیکھا، تو اس میں تین سو سے زائد مختلف بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر تھیں۔ اورنگزیب عرف رنگے جب بھی کسی بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا تا تھا، تو اس وقت وہ ان بچوں کی ویڈیو اور تصاویر بھی فون کے زریعے بناتا تھا۔ موبائل میں موجود ویڈیو اور تصاویر سے ثابت ہوا تھا کہ اس نے تین سو سے زائد بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
Swat
