Swat

عدالت نے بدنامِ زمانہ درندہ صفت اورنگزیب رنگے کو 23 سال قید کی سزا سنا دی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کم عمر بچوں کو اغوا کرنے، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، حبس بے جا میں رکھنے والے درندہ صفت ملزم اورنگزیب عرف رنگے کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 23 سال قید و جرمانہ اور ان کے ساتھیوں کو دس، دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنادی۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکلا اور متاثرہ بچوں کی جانب سے پبلک پراسیکوٹر فواد احمد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال خان نے سوات نے دفعہ377/34,363,342,506اور53 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مرکزی ملزم اورنگزیب عرف رنگے پر بچوں کو اغوا کرنے، جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے پر 23 سال قید اور چار لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ، ان کے ساتھ شریک ملزمان عمر خالق اور سجاد کو جرم ثابت ہونے پر دس، دس سال قید اور63،63 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سزا سننے کے بعد دونوں ملزمان کو پولیس نے واپس جیل منتقل کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔