Swat

ملاکنڈ ڈویژن کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، نظرِ ثانی شدہ کرایہ نامہ جاری

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نظرثانی شدہ کرایہ نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں کے کرایہ میں اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم کرایہ میں تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ و طالبات، نابینا اور معذور افراد اور ضعیف العمر بزرگوں کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنروں ، ٹی ایم اوز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے کرایہ کو اپنے متعلقہ علاقوں اور لاری اڈوں میں نمایاں طور پر چسپاں کریں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے یہ نظرثانی شدہ کرایہ نامہ یکم مارچ سے نافذالعمل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔