سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انتظامیہ نے سی این جی اسٹیشنز کو دوبارہ صبح پانچ سے نو اور شام پانچ سے رات نو بجے تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا۔ اس سے پہلے یکم مارچ تک تمام سی این جی اسٹیشنز صبح سے رات تک بند رکھے گئے تھے۔ یکم مارچ سے سی این جی اسٹیشن کو کھلنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن صبح ناشتے اور شام کو کھانا پکانے کے وقت گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند ہوتی تھی، جس کی وجہ سے ان اوقات میں سی این سٹیشن بند ر کھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Swat
