سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی 14 گھنٹے طویل بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تین بجے ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی بند کردی گئی جو جمعرات کی شام 5بجے جزوی طور پر بحال کی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس سوات کے انچارج انجینئر میروس خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ رحیم آباد کے مقام پر این ایچ اے نے کام کے دوران میں پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے گیس بند کی گئی ہے۔ مردان سے ٹیم نے بروقت پہنچ کر کام کرکے گیس کی سپلائی بحال کی۔
Swat
