سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی محمود خان کے بھائی اورضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہاہے کہ سوات میں سیدوشریف اسپتال سمیت تعلیمی درسگاہوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ سوات کی ترقی وزیر اعلیٰ محمودخان کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے سینئر صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تبدیلی کا عملی آغاز کردیا ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر تمام امورنمٹائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیدوشریف اسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل اور عملے کی تعیناتی وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح ہے اور بہت جلد اس عمارت کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی،جہانزیب کالج سمیت شاہراہوں کی تعمیر کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات وزیر اعلیٰ محمود خان اور ہمارا مشترکہ گھر ہے۔ اس گھر کی آبادکاری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Swat
