Swat

اساتذہ و طلبہ و طالبات کو آفات سے مقابلہ کی تربیت وقت کی ضرورت ہے، مدیحہ شاہد

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے ایجوکیشن آفیسرز اور ماہرین نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن صوبے میں سب سے زیادہ آفات کی زد میں ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام افراد بہ شمول طلبہ و طالبات تربیت یافتہ ہوتے تو نقصانات میں بڑی حد تک کمی ہوتی۔ اگر سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو آفات سے مقابلہ اور ان میں کمی لانے والی تربیت دی جائے، تو آئندہ کے لئے کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے وہ تیار رہیں گے۔ خیبر پختون خوا کے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران، اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور طلبہ و طالبات کو آفات و خطرات میں کمی لانے کی تربیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختوں خوا کے محکمۂ تعلیم کے آفیسرزاور ٹرینرز، مدیحہ دانش،ڈاکٹر صفیہ نور،اے ڈی او سپورٹس شفیق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بونیر بخت زادہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوات محمد امین، اے ڈی او پی اینڈ ڈی ملاکنڈ ذاکر حسین وغیرہ نے ایجوکیشن منیجر کے لئے آفات و خطرات میں کمی کی پنج روزہ تربیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔پنج روزہ تربیت خیبر پختون خوا کے محکمۂ تعلیم، ایس آر ایس پی نے یونیسف کے تعاون سے دی تھی۔ اس تربیتی پروگرام میں اب تک 750 آفیسرز میں سے 280 آفیسرز کو تربیت دی جا چکی ہے اور باقی کو بھی جلد دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔