سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعامات اور خراب کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ اپنے دفتر میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تقریب تقسیم انعامات سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ملاکنڈ پولیس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔ بعد میں انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔
