سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں پبلک ہیلتھ ملازمین نے پا نی صارفین کی جا نب سے بلز جمع نہ کر نے پر 26 ما رچ کو ٹیب ویلز بند کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ اگر مقررہ وقت تک تحصیل خوازہ خیلہ میں پا نی صارفین نے مو جو دہ بلز سمیت بقایا جا ت جمع نہ کر ائیں، تواحتجا جاً تمام ٹیب ویلز بند کر نے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر پبلک ہیلتھ ویلفیئر یو نین تحصیل خوازہ خیلہ کے صدر عبداللہ خان اور جنر ل سیکر ٹر ی امیر زمان خان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔
Swat
