سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے بعد موسم پھر سرد ہوگیا۔ بدھ کو سوات میں مطلع ابر آلود رہا۔ سہ پہر کے وقت مینگورہ شہر میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتہ منگل سے جمعرات تک پھر بارش و برف باری کا امکان ہے۔
