Swat

سوات یونیورسٹی،اعلیٰ تعلیم کے میدان میں جدت کے حوالے سے سمینار

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں جدت کے حوالے سے سمینار کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد مہمانِ خصوصی تھے۔ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں مہمان وائس چانسلر کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اُن کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ خاص کرتعلیمی میدان میں جدت کے حوالے سے اُن کی سوچ اعلیٰ معیار کی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر افتخار نے اپنے لیکچر میں پاکستان کے تعلیمی نظام اور خاص کر اعلیٰ تعلیم کے میدان میں موجود مسائل کا تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کی ڈیمانڈ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت جدید دنیا روایتی ڈگریوں کے حصول سے ہٹ کر سوچ رہی ہے۔ اپنے آنے والی نسل کو آنے والے وقتوں کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ سیمینار میں موجود یونیورسٹی آف سوات کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔