Swat

ضلع کونسل سوات کا اجلاس زیرِ صدارت نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان منعقد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلع کونسل سوات کا اجلاس گذشتہ روز زیر صدارت نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان سمیت ممبران نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کے حوالے سے ممبران اجتماعی طور پر لائحہ عمل مرتب کریں۔ تمام ممبران اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ ضلع کونسل کے نئے ہال میں اجلاس منعقد کریں گے۔ آئندہ اجلاس میں ڈی پی او سمیت ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز شرکت کریں گے، جس میں باہمی طور پر مسائل حل کریں گے۔ ضلع کونسل سوات کے ممبران اپنے علاقوں میں عوامی مسائل اور تنازعات کے خاتمے پر توجہ دیں۔ اس کے بعد نائب ناظم عبدالجبار خان نے اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔