Swat

مینگورہ بائی پاس روڈ، دریائے سوات کے کنارے جلد پشتے تعمیر کیے جائیں، فضل حکیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مینگورہ بائی پاس روڈ پر دریائے سوات کے کنارے جلد سے جلد حفاظتی پشتے تعمیر کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دریائے سوات کے بہاؤ کو بھی مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ تاکہ گرمیوں میں دریائے سوات میں زیادہ سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے حیات آباد سمیت ملحقہ آبادیوں کا مالی یا جانی نقصان نہ ہو اور بائی پاس روڈ کو بھی نقصانات سے بچایا جا سکے۔ نیز ٹریفک بھی رواں دواں ہو۔ یہ ہدایات انہوں نے بائی پاس روڈ کے دورے اور پشتوں کی تعمیر کے مجوزہ مقامات کے معائنہ کے دوران میں کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔