Swat

سوات، نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی اور قتل عام پر احتجاجی جلوس

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف کے ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ میاں فضل حمید شاہین کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی اور قتل عام پر احتجاجی جلوس نکالا۔ اس موقع پر مقررین نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ٹھوس کارروائی پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری یورپ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو پنپنے نہیں دے گی۔ ایسے رحجانات کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے گی۔ مقررین نے بھارت میں اس المناک واقعہ پر اظہار مسرت کے واقعات کی پرزور مذمت کی۔ آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔