سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ روزہ بارش کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو آج منگل سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ کا امکان ہے۔
Swat
