Swat

سوات چلڈرن اکیڈمی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات چلڈرن اکیڈمی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد، طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کردیے گئے۔ بدھ کے روز سوات چلڈرن اکیڈمی نے مڈل سیکشن کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے بچوں سمیت اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ وطالبات نے ملی نغمے، خاکے اورتقاریر پیش کر کے شرکا سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل فضل ربی اور وائس پرنسپل محمود الحسن نے کہا کہ امسال طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔