سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے تھیلی سیمیاکے مریضوں کو مفت خون اور مفت خدمات فراہم کرنے والے ادارہ الفجر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں پر موروثی بیماری تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر الفجر فاؤنڈیشن کے رحمان علی ساحل اور وجاہت نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الفجر فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا سے متاثرہ نونہالوں کو بلا معاوضہ خون کے عطیات دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری ادویہ بھی فراہم کرتا ہے۔ ضلع ناظم نے الفجر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب اپنے اپنے حصے کا کام نمٹا نا شروع کریں، تو اس ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
