Swat

بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا، ملم جبہ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکال لیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں دوسر ے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تھم گیا۔ بدھ کی صبح بھی مختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ بدھ کی دوپہر کے بعد بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد مطلع ابر آلود رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔ حالیہ بارش و برف باری سے لینڈ سلائڈنگ کی وجہ ملم جبہ روڈ چھ گھنٹے تک بند رہی۔ گذشتہ رات تیز بارش و برف باری کی وجہ سے ملم جبہ میں جنگل کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے ملم جبہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔ ایس ایچ او ملم جبہ ناصر رفیق نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھ گھنٹے تک امدادی کارروائی کے بعد روڈ کو رات گئے ٹریفک کے لئے بحال کردیا، جس کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکال دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔