سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) باقی علاقوں کی طرح سوات میں بھی پانی کا عالمی دن منایا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ فلاحی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ سٹیپ آرگنائزیشن سوات کے زیراہتمام پانی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک کے دوران مختلف اسکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں پانی کی افادیت اور بہتر استعمال کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق شعور اجاگر ہو اور اس پیغام کو عام کیا جائے کہ صاف پانی کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام اور مختلف موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
۔
Swat
