Swat

جہانزیب کالج شعبہ تاریخ، پختون ثقافت میں داستان گوئی بارے یک روزہ سیمینار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) شعبۂ تاریخ گورنمنٹ جہان زیب کالج سوات نے ’’پختون ثقافت میں داستان گوئی:تاریخی تناظر‘‘ (پہ پختون ثقافت کے قیصے وئیل: تاریخی تناظر) کے موضوع پریک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ سوات سے تعلق رکھنے والے کئی کتب کے مصنف عبدالقیوم بلالہ نے سیمینار سے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پختون معاشرے میں داستان گوئی کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ داستانوں کی اقسام، مختلف عمر کے افراد کے لیے سنائے جانے والی داستانوں کی نوعیت، داستان گوئی کے لوازمات اور آداب وغیرہ پر مفصل روشنی ڈالی۔ سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر گورنمنٹ جہان زیب کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالوہاب خان نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔