Swat

ڈی آئی جی ملاکنڈ نے نوے ژوند کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا افتتاح کیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیرنے نوے کلے مینگورہ میں منشیات کے عادی نوجوانوں اور بچوں کے بحالی مرکز ’’نو ے ژوند‘‘ کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ یہ کھیل ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔ مرکز میں زیر علاج نشئی افراد کے رجحانات کے مطابق فٹ بال، کرکٹ، ہاکی، ٹیبل ٹینس، گلی ڈنڈا، کبڈی اور دیگر مقامی و ثقافتی کھیلوں میں ان کے آپس میں مقابلے ہوں گے۔ اس موقع پر مرکز میں نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی کے زیراہتمام ان پڑھ نوجوانوں اور بچوں کے لیے خواندگی کورسز کا آغاز بھی کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی، کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعزاز احمد جمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائز احمد، نوے ژوند کے ڈائریکٹر ریاض احمد حیران نے ان زیر علاج نشئی افراد میں کتابیں تقسیم کیں۔ مہمانانِ گرامی نے ان پر زور دیا کہ وہ دل لگا کر حصولِ تعلیم پر توجہ دیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں، تاکہ وہ جلد ہی مکمل طور پر صحت یاب ہوں اور تعلیم یافتہ بن کر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ نے مرکز کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں