سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے بہادر جوان شجر کاری مہم میں تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ صاف اور سرسبز پاکستان سے ہی ہمیں بہتر زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔ عوام ماحول کو خوشگوار بنانے اور صحت و صفائی یقینی بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کریں اور اپنے آنے والے کل کے لیے آج ہی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 مارچ کو پودوں کے عالمی دن کے موقع پر ایف سی کیمپ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
