Swat

جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے، مولانا مسیح گل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی زون پی کے 6سوات کے زیراہتمام رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اجتماع عام کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجتماع میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے رہنما مولانا مسیح گل بخاری نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے۔جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے ۔ اس مقصد کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات میدان عمل میں ہیں ۔ اجتماع سے مفتی شیر محمد ، حاجی عزیز الرحمان سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ پی کے 6کے نو منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں