Swat

خپل کور ماڈل سکول مینگورہ میں حج تربیتی پروگرام مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر انتظام ضلع سوات کے مختلف علاقوں کے 700 عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول مینگورہ میں مکمل ہوا۔ مردوں کیلئے علیحدہ اور زنانہ عازمین حج کیلئے علیحدہ ہالز میں تربیت کا انتظام کیا گیا تھا۔ عازمین حج کی تربیت 4حصوں پر مشتمل تھی۔ انتظامی امور کے تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج اور ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے دی۔ عمرہ اور حج کے موضع پر تربیت مولاناقاری غنی الرحمن اور زیارات پر تربیت مولاناامان الملک نے دی۔اس طرح زنانہ تربیت بھی چار حصوں پر مشتمل تھی۔ جمیلہ احمد ماسٹر ٹرینر حج اور اس کے تربیتی کمیٹی کے ممبران خواتین کو حج اور زیارات بارے تربیت دی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں