سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ دارمئی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بھائی اور اس کے ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او کے مطابق مسماۃ (م) زوجہ محمد رحمان گھر جارہی تھی کہ راستے میں اس کے بھائی لاجبر نے ساتھی سوالے سے مل کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ مجروحہ کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون نے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
Swat
