Swat

سوات،ٹریفک کے دو مختلف حادثات، بچہ جاں بحق، نوجوان شدید زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں بچہ جاں بحق اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ چارباغ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے چار سالہ اذان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹوپسین میں تیز رفتار پک اَپ کی ٹکر سے اُنیس سالہ نوجوان اشفاق شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے دونوں حادثات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔