Swat

گرین چوک، دن دیہاڑے راہزنی کی دلیرانہ واردات، ملزم تین لاکھ چھین کر فرار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ کے مصروف ترین گرین چوک میں دن کے وقت راہزنی کی واردات میں ملزم ایک شخص سے رقم چھین کر فرار ہوگیا۔ گرین چوک کے قریب ائرپورٹ روڈ پر اقبال حسین ولد میاں گل واحد جو ایم سی بنک سے 27 لاکھ روپے پلاسٹک کے تھیلے میں لے کر گھر جارہے تھا کہ بنک کے قریب ایک شخص نے تیز دھار آلے سے اقبال حسین کے تھیلے پرحملہ کرکے اُس کو پھاڑ دیا اور تین لاکھ کا رقم لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اقبال حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپور ٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔